آزادکشمیر میں اشیائے خوردو نوش کی بندش پر جعلی ویڈیو کا معاملہ، یوٹیوبر شہبازاعجاز نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کردیا

آزادکشمیر میں اشیائے خوردو نوش کی بندش پر جعلی ویڈیو کا معاملہ، یوٹیوبر شہبازاعجاز  نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کردیا

ضلع نیلم کی تحصیل شاردہ سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر شہباز اعجاز نے اپنی سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز قبل مری سے واپسی کے دوران انہوں نے سڑک کنارے آٹے اور گندم سے لدے متعدد ٹرک کھڑے دیکھے۔

اس پر انہوں نے اپنے موبائل سے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا اپ لوڈ کردی۔ شہباز اعجاز کا کہنا ہے کہ انہوں نے نادانستہ طور پر یہ وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تاہم بعد ازاں حقائق سامنے آنے پر انہیں معلوم ہوا کہ انہیں غلط معلومات فراہم کی گئی تھیں اور وہ مس گائیڈ ہوئے تھے۔

یوٹیوبر کی ویڈیو کو کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا، تاہم حقائق سامنے آنے کے بعد مذکورہ ویڈیو کو یوٹیوبر کی جانب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار کون ؟ خواجہ آصف کا بڑا بیان سامنے آگیا

یوٹیوبر نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ آزاد کشمیر میں آٹا، گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے، بازار اور مارکیٹیں کھلی ہوئی ہیں اور معمولاتِ زندگی رواں دواں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related Articles