آزاد کشمیر انتخابات،دوبڑی پارٹیوں نے سیاسی اتحاد کرلیا

آزاد کشمیر انتخابات،دوبڑی پارٹیوں نے سیاسی اتحاد کرلیا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے باضابطہ انتخابی اتحاد کا اعلان کر دیا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آئندہ انتخابات میں باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری یاسین نے کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ ہونے والا یہ اتحاد دونوں جماعتوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا اور انتخابی میدان میں مثبت نتائج دے گا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہر سطح پر مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گلگت اسمبلی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد قائم

انہوں نے بتایا کہ حلقہ ایل 14اور حلقہ ایل23 میں جے یو آئی کے امیدوار دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گےاس موقع پر جے یو آئی آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان کی جماعت اور پیپلز پارٹی کے درمیان باقاعدہ انتخابی اتحاد قائم ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی دو حلقوں میں جے یو آئی کے امیدواروں کی حمایت کرے گی، جبکہ باقی تمام انتخابی حلقوں میں جے یو آئی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کرے گی۔

editor

Related Articles