کراچی پورٹ نے عالمی بحری تجارت میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

کراچی پورٹ نے عالمی بحری تجارت میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

کراچی پورٹ نے عالمی بحری تجارت میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کے بڑے ترین کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی لوریٹو (MSC Loreto) کا کامیابی سے استقبال کیا ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق تقریباً 400 میٹر طویل یہ دیوہیکل بحری جہاز 24 ہزار 346 ٹی ای یو (TEU) کنٹینرز کی گنجائش رکھتا ہے اور کراچی پورٹ پر 3 ہزار 802 کنٹینرز اتارے گا۔ بحری جہاز کو گہرے پانی کے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (SAPT) پر محفوظ انداز میں لنگر انداز کیا گیا جو بندرگاہ کی جدید سہولیات اور بڑھتی ہوئی استعداد کا مظہر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :تاریخی سنگ میل، کراچی پورٹ نے کنٹینر ہینڈلنگ میں نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے بڑے کنٹینر بردار جہاز کی کامیاب آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی پورٹ اب عالمی معیار کے الٹرا لارج کنٹینر ویسلز کو مؤثر، محفوظ اور جدید انداز میں ہینڈل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ حکام کے مطابق اس پیش رفت سے نہ صرف پاکستان کی بندرگاہی صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد بھی مزید مضبوط ہوگا، جس کے نتیجے میں ملکی درآمدات و برآمدات، تجارتی سرگرمیوں اور معیشت کو بھی مثبت فروغ ملنے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles