بھارت میں بھی معرکہ حق کی گونج، نئی دہلی ہائی کمیشن میں پروقار تقریب،پاک فوج کے حق میں نعرے

بھارت میں بھی معرکہ حق کی گونج، نئی دہلی ہائی کمیشن میں پروقار تقریب،پاک فوج کے حق میں نعرے

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں معرکہ حق کی فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں شہداء اور غازیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں سفارتی حکام، ماہرین اور کمیونٹی نمائندوں نے شرکت کی جبکہ وطن کے دفاع میں دی گئی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔

تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ ان پیغامات میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی کامیابی، قومی یکجہتی اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق کی پہلی سالگرہ ،بہاولپور گیریژن میں یادگارِ شہداء پر تقریب، شہداء کو خراج عقیدت پیش

  تقریب کے موقع  پر اسٹریٹیجک اور بین الاقوامی امور کے ماہرین کے ویڈیو پیغامات بھی دکھائے گئے جن میں ڈاکٹر ظفر نواز جسپال، پروفیسر ڈاکٹر رابعہ اختر اور ڈین قیوم شامل تھے۔ مقررین نے معرکۂ حق کو پاکستان کی عسکری اور سفارتی تاریخ کا اہم موڑ قرار دیا۔

 یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق دو نظریات کے درمیان فیصلہ کن جنگ تھی، حق فتح یاب ہوا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جی ایچ کیو میں تاریخی خطاب

ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال انہی دنوں پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور اپنی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کے ساتھ دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنا کر خطے میں طاقت کا توازن واضح کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

ناظم الامور نے مزید کہا کہ مؤثر سفارتکاری اور ابلاغی حکمت عملی کے باعث پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مضبوط انداز میں اجاگر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ مضبوط دفاعی صلاحیت رکھنے والی قومیں ہی حقیقی معنوں میں خودمختار رہتی ہیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے “پاکستان زندہ باد” پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔

editor

Related Articles