گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا بیک اپ فیچر لا رہا ہے، کلاؤڈ کی ضرورت ختم؟

گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا بیک اپ فیچر لا رہا ہے، کلاؤڈ کی ضرورت ختم؟

گوگل پر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئے بیک اپ فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے ذریعے موبائل فون کا ڈیٹا کلاؤڈ اسٹوریج کے بجائے براہِ راست ونڈوز کمپیوٹر پر خودکار طور پر محفوظ کیا جا سکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیچر وائی فائی کے ذریعے کام کرے گا اور بیک اپ صرف اسی صورت میں ہوگا جب اینڈرائیڈ فون اور ونڈوز پی سی ایک ہی وائی فائی نیٹ ورک سے منسلک ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :میٹا کا نیا اے آئی ایپ، چند الفاظ میں تیار کریں اپنی ایپ یا گیم

یہ معلومات گوگل پلے سروسز کے تازہ ترین ورژن میں موجود ایک خفیہ معلوماتی صفحے سے سامنے آئی ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کمپنی اس نئے فیچر کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔

نیا فیچر کیسے کام کرے گا؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق صارفین کو اپنے ونڈوز کمپیوٹر پرکوئیک شئیرایپ میں یہ فیچر فعال کرنا ہوگا، جبکہ فون اور کمپیوٹر دونوں میں ایک ہی گوگل اکاؤنٹ سے لاگ اِن ہونا بھی ضروری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے ڈیٹا سینٹرز کا لائسنسنگ فریم ورک تیار نہ کر سکی، آڈٹ رپورٹ سامنے آ گئی

اس کے بعد صارفین اپنی پسند کی تصاویر اور ویڈیوز منتخب کر سکیں گے، جن کا خودکار بیک اپ کمپیوٹر پر محفوظ ہوتا رہے گا، جس سے کلاؤڈ اسٹوریج پر انحصار کم ہو جائے گا۔

کن فونز پر دستیاب ہوگا؟

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں سام سنگ اسمارٹ فونز کو اس فیچر میں شامل نہیں کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق اس کی ممکنہ وجہ سام سنگ کی اپنی  سمارٹ سوئچ ایپ ہے، جو پہلے ہی ڈیٹا بیک اپ اور منتقلی کی متعدد سہولیات فراہم کرتی ہے، اگرچہ اس میں خودکار بیک اپ کا فیچر موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سائبر حملوں کے خطرات بڑھ گئے، حکومت نے نیوز چینلز کو الرٹ جاری کر دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ کے علاوہ دیگر بیشتر اینڈرائیڈ فونز میں یہ سہولت فراہم کیے جانے کا امکان ہے، تاہم گوگل نے اب تک اس فیچر کے اجرا یا دستیابی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

editor

Related Articles