جرمنی میں روزگار کے خواہشمند پاکستانی ہنرمند افراد کے لیے جرمن حکومت کے آفیشل پورٹل “Make it in Germany” کے ذریعے ملازمت اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع دستیاب ہیں۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق جرمن حکومت کا آفیشل پورٹل “Make it in Germany” بین الاقوامی ہنرمندوں کو مختلف شعبوں میں روزگار کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔
بیورو کے مطابق یہ آفیشل جاب ایکسچینج پلیٹ فارم خصوصی طور پر ان کوالیفائیڈ پروفیشنلز کے لیے تیار کیا گیا ہے جو جرمنی میں اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز یا اسے مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہینوں کا انتظار ختم، امریکی ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پورٹل پر ہزاروں کی تعداد میں مختلف شعبوں سے متعلق ملازمتوں کے اشتہارات اور ووکیشنل ٹریننگ کے مواقع موجود ہیں، جن کی مدد سے پاکستانی ہنرمند اپنی تعلیمی قابلیت، مہارت اور تجربے کے مطابق مناسب ملازمتیں تلاش کر سکتے ہیں۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے روزگار کے خواہشمند افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جرمنی میں دستیاب ملازمتوں، پیشہ ورانہ تربیت اور دیگر متعلقہ معلومات کے لیے جرمن حکومت کے آفیشل “Make it in Germany” پورٹل سے استفادہ کریں۔
www.make-it-in-germany.com/en/working-in-germnay/job-litings

