بجلی کے نئے کنکشنز کی فراہمی آسان بنانے کیلئے واضح ٹائم فریم مقرر کرنے کا فیصلہ

بجلی کے نئے کنکشنز کی فراہمی آسان بنانے کیلئے واضح ٹائم فریم مقرر کرنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرِ صدارت وزیراعظم کے چیمبر میں واپڈا کے امور سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور واپڈا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور نئے بجلی کنکشنز کے حصول کا عمل آسان بنانے کے لیے واضح ٹائم فریم مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران حمزہ شہباز نے واپڈا انتظامیہ کو شہریوں کی مشکلات کے ازالے اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے نئے بجلی کنکشنز کی فراہمی کے عمل کو مزید سہل اور شفاف بنانے پر زور دیتے ہوئے اس حوالے سے واضح مدت مقرر کرنے کی ہدایت کی، تاکہ شہریوں کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین ہوشیار،بلوں سے متعلق نیپرا سے بڑی خبر آ گئی

حمزہ شہباز نے ٹرانسفارمرز اور بجلی کی دیگر تنصیبات سے متعلق عوامی شکایات کے فوری ازالے کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے تجویز دی کہ عوامی مسائل کے بروقت حل اور شکایات کی مؤثر پیروی کے لیے قومی اسمبلی کے تمام حلقوں میں واپڈا کے فوکل پرسنز مقرر کیے جائیں۔

اجلاس میں شہریوں کو بجلی سے متعلق سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے اور شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Related Articles