سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی ہے، منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے: ایس ایس پی حمزہ ہمایوں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی ہے، منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے: ایس ایس پی حمزہ ہمایوں

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ایک ویڈیو سے متعلق اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کا ردعمل سامنے آگیا، جس میں انہوں نے ویڈیو کو جعلی اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

ایس ایس پی کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری وضاحت میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ان سے منسوب ایک ویڈیو منفی انداز میں بطور پروپیگنڈا گردش کر رہی ہے، جو حقیقت پر مبنی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں حقائق کے برعکس باتوں کو غلط پیرائے اور سیاق و سباق کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور بعض چیزوں کو صرف منفی پروپیگنڈے کے مقصد سے غلط انداز میں دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرحد یونیورسٹی میں آزاد ڈیجیٹل کے رپورٹر شاہد قریشی پر تشدد ، نیشنل پریس کلب کی مذمت،تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

ایس ایس پی حمزہ ہمایوں نے واضح کیا کہ حقائق کے منافی اور سیاق و سباق سے ہٹ کر منفی پروپیگنڈا کرنے والے افراد کے خلاف وہ بھرپور قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں ضروری قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

Related Articles