پاکستان کیلئے بڑی معاشی خوشخبری، بحری شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری

پاکستان کیلئے بڑی معاشی خوشخبری، بحری شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری

پاکستان کو بحری شعبے کے بڑے منصوبوں کے لیے 6 سے 9 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوگئی ہیں، جس سے ملکی میری ٹائم سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری کے مطابق خلیجی خطے میں شپنگ سرگرمیوں میں تبدیلی کے باعث پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موصول ہونے والی سرمایہ کاری کی تجاویز میں کارگو ٹرمینلز، ایل این جی، آئل اور کنٹینر ٹرمینلز سمیت بحری شعبے کے مختلف اہم منصوبے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل مزید سستا ، عالمی منڈی میں ہفتہ وار بنیادوں پر قیمت میں بڑی کمی

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث خلیجی خطے میں عارضی متبادل کے بجائے مستقل علاقائی میری ٹائم ہب بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان نے بحری شعبے میں اپنی جغرافیائی اہمیت کی بنیاد پر تقریباً 39 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا منافع حاصل کیا، جبکہ نیشنل پورٹس ماسٹر پلان کے تحت بنکرنگ سہولیات، آف ڈاک ٹرمینلز اور اضافی ٹرانس شپمنٹ صلاحیت بھی تیار کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیس سستی کرنے کا اختیار محدود ہوگا، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ

جنید انور چوہدری نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف ملکی جی ڈی پی میں بحری شعبے کا حصہ بڑھانا نہیں بلکہ میری ٹائم سیکٹر کو زرمبادلہ کمانے، صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا اہم ذریعہ بنانا ہے۔

حکومت نے 2047 تک پاکستان کی میری ٹائم معیشت کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ حکام کے مطابق بحری شعبے میں متوقع اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور نئے منصوبوں سے پاکستان کو عالمی تجارت، معاشی سرگرمیوں اور علاقائی روابط کے اہم مرکز کے طور پر مستحکم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

editor

Related Articles