سندھ : سرکاری اسکولوں میں داخلے کے نظام کومکمل ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

سندھ : سرکاری اسکولوں میں داخلے کے نظام کومکمل ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

صوبہ سندھ کے سرکاری اسکولوں میں اہم پیشرفت سامنے آگئی جہاں  داخلے کے نظام کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اب ہر طالب علم کو ب فارم سے منسلک منفرد ڈیجیٹل شناخت ملے گی،نادرا کے تعاون سے طلبہ کا جدید ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم قائم ہوگا۔

نئے نظام کے تحت داخلہ، حاضری اور امتحانی ریکارڈ ایک ہی پروفائل میں محفوظ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :آؤٹ سورسنگ کا تیسرا فیز، سرکاری سکولوں سے متعلق پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ

نادرا کے تعاون سے طلبہ کے ریکارڈ کا مربوط ڈیجیٹل نظام قائم کیا جائے گا،ڈیجیٹل نظام سے فرضی اور دوہرے داخلوں کے خاتمے میں مدد ملے گی،اسکول تبدیل کرنے یا تعلیم چھوڑنے والے طلبہ کا ریکارڈ بھی آسانی سے ٹریک کیا جا سکے گا۔

سندھ کے 600 اسکولوں میں ڈیجیٹل داخلہ رجسٹریشن کا عمل پہلے ہی جاری ہے، اس کے بعد ڈیجیٹل داخلہ نظام مرحلہ وار تمام سرکاری اور سرکاری معاونت یافتہ اسکولوں تک توسیع پائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم کااس حوالے سے کہناہے کہ ٹیکنالوجی سے شفافیت بڑھے گی، انسانی مداخلت کم اور تعلیمی منصوبہ بندی مزید مؤثر ہوگی،نادرا نے منصوبے کی تکمیل کے لیے سندھ حکومت کو مکمل تکنیکی تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

editor

Related Articles