ژوب سے کراچی جانے والی گاڑی پر دہشتگرد وں کی فائرنگ ،خاتون شہید ، بچے سمیت 2 افراد زخمی

ژوب سے کراچی جانے والی گاڑی پر دہشتگرد وں کی فائرنگ ،خاتون شہید ، بچے سمیت 2 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر کے قریب ژوب سے کراچی جانے والی ایک مسافر گاڑی پر مسلح دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی  جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک بیمار خاتون شہید جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسافر گاڑی ژوب سے کراچی جا رہی تھی کہ منگچر کے قریب نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے اسے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون جو بیماری کے باعث علاج کے لیے سفر کر رہی تھیں  موقع پر ہی شہید ہوگئی ۔

 یہ بھی پڑھیں :بلوچستان کے منگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن نمبر 3 پر دہشت گرد حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں

واقعے میں ایک کمسن بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ژوب، سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک،2زخمی

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

editor

Related Articles