استعمال شدہ گاڑی خریدنے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف

استعمال شدہ گاڑی خریدنے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف

استعمال شدہ گاڑی خریدنے والے شہریوں کو فراڈ سے بچانے کیلئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے جدید آن لائن وہیکل ویریفکیشن سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔

گاڑی خریدنے سے پہلے ریکارڈ چیک کریں

نئے نظام کے تحت شہری گاڑی کا سودا کرنے سے پہلے ہی اس کا مکمل ریکارڈ آن لائن چیک کر سکیں گے جس سے جعلی دستاویزات، غلط ملکیت اور متنازع گاڑیوں کی خریداری سے بچاؤ ممکن ہوگا۔

خریداروں کو کن مسائل کا سامنا ہوتا ہے؟

پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت میں اکثر شہریوں کو جعلی رجسٹریشن بک یا فائل، اصل مالک اور فروخت کنندہ کے نام میں فرق، جبکہ چوری شدہ یا قانونی مسائل والی گاڑیوں جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آن لائن ویریفکیشن کا طریقہ

محکمہ ایکسائز پنجاب کے مطابق شہری گاڑی کی تصدیق کیلئے آفیشل ویب سائٹ

https://mtmis.excise.punjab.gov.pk/

پر جا کر گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اور چیسس نمبر درج کریں، سیکیورٹی کیپچا مکمل کریں اور سبمٹ کریں۔

چند لمحوں میں مکمل معلومات دستیاب

تفصیلات درج کرنے کے بعد گاڑی کا آن لائن ریکارڈ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا، جس میں موجود معلومات کو گاڑی کے مالک کی فراہم کردہ دستاویزات سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

ایکسائز پنجاب کی شہریوں کو ہدایت

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی استعمال شدہ گاڑی کی خریداری سے قبل لازمی طور پر آن لائن ویریفکیشن کریں تاکہ ممکنہ فراڈ اور قانونی پیچیدگیوں سے محفوظ رہ سکیں۔

editor

Related Articles