ورلڈکپ جیتنے والے اسپین کے 2 فٹبال کھلاڑیوں کو ایسا انعام مل گیا کہ دنیا حیران رہ گئی

ورلڈکپ جیتنے والے اسپین کے 2 فٹبال کھلاڑیوں کو ایسا انعام مل گیا کہ دنیا حیران رہ گئی

فٹبال ورلڈکپ جیتنے کے بعد اسپینش ٹیم کے کھلاڑیوں کو دنیا بھر سے مبارکبادیں اور مختلف اعزازات دیے جا رہے ہیں، تاہم ان کے آبائی علاقے کی جانب سے دیا گیا ایک منفرد تحفہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

اسپین کے دو فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کو ورلڈکپ فتح میں کردار ادا کرنے پر ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دے دیے گئے،اسپین نے 19 جولائی کو فٹبال ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا، جس کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا جشن مختلف انداز میں منایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں اسپین کے صوبے اشبیلیہ کے شہر Los Palacios y Villafranca نے اپنے مقامی ہیروز کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے دوران پہلے دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے برابر تازہ ٹماٹر تول کر انہیں بطور تحفہ پیش کیے گئے،تقریب میں فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام نکلا، جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے، جبکہ گاوی کو 68.5 کلوگرام ٹماٹر بطور انعام ملے۔

یہ بھی پڑھیں :دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست جاری پہلے نمبر پر کون ؟

یہ تقریب شہر کے ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی، جہاں مقامی انتظامیہ نے ورلڈکپ فاتح کھلاڑیوں کو اپنے علاقے کی پہچان سے جڑا منفرد تحفہ پیش کیا۔واضح رہے کہ Los Palacios y Villafranca کا علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے، اسی مناسبت سے انتظامیہ نے روایتی انعامات کے بجائے مقامی ثقافت سے جڑا یہ منفرد طریقہ اختیار کیا۔

30 سالہ فیبان ریوز نے ورلڈکپ کے دوران اسپین کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 366 منٹ میدان میں گزارے اور کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کے خلاف ٹیم کی جانب سے پہلا گول بھی اسکور کیا۔ دوسری جانب 21 سالہ گاوی نے ٹورنامنٹ میں 85 منٹ کھیل پیش کیا۔

شہر کی انتظامیہ نے دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کو یادگار بنانے کے لیے اعلان کیا کہ وہاں کے دو فٹبال میدانوں کے نام بھی فیبان ریوز اور گاوی کے نام پر رکھے جائیں گے۔

editor

Related Articles