ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خود کش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور ہلاک

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خود کش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں منجی خیل پولیس چوکی پر مبینہ خودکش حملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی پولیس چوکی کی دیوار کی جانب بڑھی تاہم چوکی پر تعینات اہلکاروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے حملہ آور کو اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران ایک دہشت گرد اور خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی،فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی تاحال جاری ہے۔

تاحال واقعے میں جانی نقصان یا دیگر تفصیلات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، جبکہ حکام کی جانب سے مزید معلومات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Related Articles