مایہ ناز فٹبالر میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کر دیا

مایہ ناز فٹبالر میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کر دیا

ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور کپتان لیونل میسی ایک بار پھر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ایک جانب بین الاقوامی فٹبال سے ان کی ممکنہ ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کر رہی ہیں تو دوسری جانب ایک چینی تجزیہ کار نے حیران کن پیشگوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میسی آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ لیونل میسی نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 گول اسکور کیے اور 4 گول کروانے میں مدد دی جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے نمایاں کھلاڑیوں میں شامل رہے۔ ان کی قیادت میں ارجنٹائن مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچا جہاں اسے اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈ کپ کے بعد متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ میسی آئندہ چند ماہ تک قومی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھنے کے بعد بین الاقوامی فٹبال کو خیرباد کہہ دیں گے اس حوالے سے انہوں نے اپنی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باضابطہ اعلان وہ آئندہ کچھ عرصہ میں کر دیں گے یہی وجہ ہے کہ وہ  مستقبل میں کسی اور فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کا ارادہ نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں:جن کے نام پر گھر نہیں، ان کیلئے حکومت کا بڑا اعلان، آسان قرض کی منظوری

ادھر ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے میسی کے اعزاز میں ایک خصوصی الوداعی میچ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں تاکہ شائقین اپنے عظیم ترین کھلاڑی کو یادگار انداز میں خراجِ تحسین پیش کر سکیں۔

اسی دوران چینی ماہر تعلیم اور سیاسی تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے ایک متنازع آن لائن گفتگو میں حیران کن پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ لیونل میسی آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں اور اپنی غیر معمولی عوامی مقبولیت کی بدولت آسانی سے کامیابی حاصل کر لیں گے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اگر میسی سیاست میں آئے تو وہ تقریباً 20 برس تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں کیونکہ عوام ان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان کے فیصلوں کو بھی قبول کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کا بڑا معاشی وار، پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف نافذ

تاہم اس حوالے سے یہ بات واضح ہے کہ لیونل میسی نے سیاست میں آنے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے یا ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا۔ سیاسی مستقبل سے متعلق تمام دعوے صرف ایک تجزیہ کار کی ذاتی رائے اور پیشگوئی پر مبنی ہیں جن کی کسی آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی۔

لیونل میسی کو جدید فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی قیادت میں ارجنٹائن نے 2021 کا کوپا امریکا، 2022 کا فائنالیسیما، 2022 کا فیفا ورلڈ کپ، 2024 کا کوپا امریکا اپنے نام کیا، جبکہ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک بھی رسائی حاصل کی۔ یہی غیر معمولی کامیابیاں آج بھی انہیں ارجنٹائن کی مقبول ترین شخصیات میں شامل رکھے ہوئے ہیں جس کے باعث ان کے مستقبل کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں مسلسل سامنے آتی رہتی ہیں۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles