فیس بک صارفین کے لیے اہم خبر، ایپ کھولتے ہی سب کچھ بدلنے والا ہے

فیس بک صارفین کے لیے اہم خبر، ایپ کھولتے ہی سب کچھ بدلنے والا ہے

فیس بک صارفین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرنے کا انداز مکمل طور پر تبدیل ہونے جا رہا ہے۔

میٹا نے فیس بک میں ایک بڑی تبدیلی کی تیاری شروع کردی ہے جس کے بعد صارفین کو ایپ کھولتے ہی روایتی نیوز فیڈ کے بجائے فل اسکرین ویڈیو فیڈ نظر آئے گی، یعنی فیس بک کا تجربہ کافی حد تک ٹک ٹاک جیسا ہوجائے گا۔

رپورٹس کے مطابق میٹا جلد ہی فیس بک میں ری امیجن ایکسپیرینس نامی نئے تجربے کی آزمائش شروع کرنے جا رہی ہے، جس کا مقصد صارفین کو ویڈیو پر مبنی نیا تجربہ فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کے مطابق صارفین اب ویڈیوز کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں، اسی لیے فیس بک پر ایسا تجربہ متعارف کرایا جا رہا ہے جو تفریح کے ساتھ ساتھ لوگوں کو معروف اور مستند کریئیٹرز سے بھی جوڑ سکے۔

یہ بھی پڑھیں :فیس بک صارفین ہوشیار! پبلک پوسٹس آپ کی رازداری کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہیں

نئی تبدیلی کے تحت فیس بک کھولنے پر سب سے پہلے ویڈیوز سامنے آئیں گی، تاہم اگر کسی صارف کو یہ نیا انداز پسند نہ آیا تو وہ دوبارہ پرانی کلاسک فیس بک فیڈ پر واپس جا سکے گا۔

میٹا کے مطابق روایتی فیس بک فیڈ کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ اسے نیوی گیشن میں ایک الگ سیکنڈری ٹیب کے طور پر دستیاب رکھا جائے گا،کمپنی کا کہنا ہے کہ ویڈیو فرسٹ فیڈ کو ابتدائی طور پر محدود ممالک میں متعارف کرایا جائے گا جہاں صارفین ویڈیو مواد کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فل اسکرین ویڈیو فیڈ کا یہ انداز سب سے پہلے ٹک ٹاک نے مقبول بنایا تھا، جہاں ایپ کھولتے ہی صارف کے سامنے ویڈیو آجاتی ہے۔ اب میٹا بھی فیس بک کو اسی سمت لے جانے کی کوشش کر رہی ہے،تاہم میٹا نے ابھی تک اس نئے انٹرفیس کی کوئی تصویر جاری نہیں کی۔

editor

Related Articles