ڈھاڈر میں ایریگیشن دفتر کے مرکزی گیٹ پر ٹائم بم دھماکے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا اعظم آباد میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، خارجی جنہم واصل ، ایک زخمی
ایس ایچ او ڈھاڈر کے مطابق دھماکے کے ذمہ دار عناصر اور ان کے مقاصد کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا نشانہ صرف عام عوام ہیں اور ایسی کارروائیاں بلا امتیاز کی جا رہی ہیں ، صرف پیسوں کے لالچ میں اس طرح کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ سوشل میڈیا کیلئے ویڈیوز اور مواد اکٹھا کیا جا سکے ۔