اسحاق ڈار سے آئی اے ای اے سربراہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال، امن کوششوں اور سفارتی معاملات پر اہم گفتگو

اسحاق ڈار سے آئی اے ای اے سربراہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال، امن کوششوں اور سفارتی معاملات پر اہم گفتگو

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتکاری کے عمل کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے اسلام آباد میں ہونے والے مفاہمتی معاہدے (ایم او یو) کے بعد متعلقہ فریقین کے درمیان مذاکرات اور رابطوں کے تسلسل پر امید کا اظہار کیا۔دورانِ گفتگو عالمی امن، علاقائی تعاون اور موجودہ صورتحال کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کا اہم رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورت

وزارت خارجہ کے مطابق آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی امیدوار ی سے بھی آگاہ کیااس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے کردار اور ایک مضبوط، مؤثر اور متحرک کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات، تعاون اور سفارتی راستوں کو ترجیح دینا ضروری ہے۔ انہوں نے عالمی امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی رابطوں کا تسلسل اور عالمی اداروں کا مثبت کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

editor

Related Articles