نوجوانوں کے لیے خوشخبری،اسلام آباد پولیس میں بھرتی کا سنہری موقع

نوجوانوں کے لیے خوشخبری،اسلام آباد پولیس میں بھرتی کا سنہری موقع

نوجوانوں کے لیے روزگار کا بڑا موقع سامنے آگیا، حکومت نے اسلام آباد کیپٹل پولیس میں 8 ہزار سے زائد نئی آسامیاں پیدا کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد پولیس فورس کی افرادی قوت میں 69 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 ہزار 46 اہلکاروں کو مختلف مراحل میں بھرتی کیا جائے گا، جبکہ پہلے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے، پہلی بار اسلام آباد پولیس میں کیڈر کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

پہلے مر حلے میں 1725 بھرتیاں

پہلے مرحلے میں آپریشنز، لاجسٹکس اور سیکیورٹی ڈویژنز کے لیے 1725 کانسٹیبلز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز بھرتی کیے جا رہے ہیںبعد کے مراحل میں کیپٹل پٹرول، لاء اینڈ آرڈر ڈویژن، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (CTD)، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (SPU) اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے لیے بھی نئی نفری بھرتی کی جائے گی۔

روزگار کے مواقع

نئی بھرتیوں سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ اسلام آباد پولیس کی آپریشنل صلاحیت، سیکیورٹی اور امن و امان کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

نیا بھرتی نظام متعارف

نئے نظام کے تحت اہلکار مخصوص یونٹس کے لیے بھرتی کیے جائیں گے اور انہیں مقررہ یونٹ میں ہی خدمات انجام دینا ہوں گی اس نظام سے ہر شعبے کے لیے تربیت یافتہ اور مخصوص افرادی قوت دستیاب ہوگی۔

CTD ، ٹریفک پولیس میں بھی مواقع

حکومت نے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ، اسلام آباد ٹریفک پولیس، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور کیپٹل پٹرول کے لیے بھی نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہےاسلام آباد پولیس کے مطابق فیلڈ ڈیوٹی والے شعبوں کے لیے عمر کی حد مقرر کی جائے گی، جبکہ دیگر اہلکاروں کو ان کی صلاحیت کے مطابق مختلف ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

بھرتی کی مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹ وزٹ کریں 

https://islamabadpolice.gov.pk/job.php

editor

Related Articles