کانٹینٹ کریئیٹرز کی دیرینہ خواہش پوری،یوٹیوب شارٹس میں بڑ ی تبدیلی

کانٹینٹ کریئیٹرز کی دیرینہ خواہش پوری،یوٹیوب شارٹس میں بڑ ی تبدیلی

یوٹیوب شارٹس میں بڑا اپڈیٹ، کریئیٹرز اب اپنی مرضی کے تھمب نیلز لگا سکیں گے،یوٹیوب نے کانٹینٹ کریئیٹرز کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے شارٹس ویڈیوز کے لیے کسٹم تھمب نیلز کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

نئے فیچر کے تحت یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل تخلیق کار اب اپنی شارٹ ویڈیوز کے لیے اپنی پسند کی تصویر بطور تھمب نیل اپ لوڈ کر سکیں گے۔

اس سے قبل شارٹس ویڈیوز کے لیے صرف ویڈیو کے کسی ایک فریم کو تھمب نیل کے طور پر منتخب کرنے کی سہولت موجود تھی، جس کی وجہ سے کریئیٹرز کے لیے منفرد ڈیزائن اور برانڈنگ برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :یوٹیوب کی مونیٹائزیشن پالیسی تبدیل، کم معیار کے مواد بنانے والوں کے لیے وارننگ

نئے فیچر کے بعد کریئیٹرز اپنی ویڈیوز کے لیے زیادہ بہتر، پرکشش اور پروفیشنل تھمب نیلز استعمال کر سکیں گے، جس سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

یوٹیوب کے مطابق کسٹم تھمب نیل کا فیچر پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ ڈیمانڈ کیے جانے والے فیچرز میں شامل تھا،کمپنی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ سہولت یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل صارفین کو فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ مستقبل میں اسے مزید کریئیٹرز تک توسیع دی جائے گی۔

editor

Related Articles