اداکاری کے بعد فٹبال میں انٹری، ٹائیگر شروف ڈورنڈ کپ کھیلنے کو تیار

اداکاری کے بعد فٹبال میں انٹری، ٹائیگر شروف ڈورنڈ کپ کھیلنے کو تیار

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف اب صرف فلمی دنیا تک محدود نہیں رہے، بلکہ وہ جلد فٹبال کے میدان میں بھی پروفیشنل ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شروف کو بھارت کی معروف فٹبال لیگ ڈورنڈ کپ کے لیے ممبئی ایف سی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اداکار اس وقت ٹیم کے ساتھ باقاعدہ تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹائیگر شروف ممبئی ایف سی کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں میدان میں اتر سکتے ہیں۔ یہ مقابلہ 30 جولائی کو بھارتی ریاست میگھالیہ کے دارالحکومت شیلانگ میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گوہر رشید نے عورت مارچ کے پوسٹرز پر تنقید کر دی،گوہر رشید کا مؤقف سامنے آ گیا

ٹائیگر شروف کی فٹبال سے دلچسپی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی فٹبال کھیلتے ہوئے متعدد ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں، جن میں ان کی مہارت اور کھیل سے لگاؤ نمایاں نظر آتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹائیگر شروف شروع ہی سے ممبئی ایف سی کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔ انہوں نے 2024 میں اس کلب کی بنیاد رکھی تھی اور وہ اس کے برانڈ ایمبیسیڈر کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔ اگر وہ ڈورنڈ کپ میں میدان میں اترتے ہیں تو یہ ان کے فٹبال کیریئر کا پہلا باقاعدہ پروفیشنل میچ ہوگا، جس کا شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles