کیا زمین کے نیچے بھی زندگی آباد ہے؟ نئی تحقیق نے حیران کر دیا

کیا زمین کے نیچے بھی زندگی آباد ہے؟ نئی تحقیق نے حیران کر دیا

زمین کی سطح سے سینکڑوں فٹ نیچے بھی زندگی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہے، جہاں فنگس اور دیگر ننھے جاندار ایک پیچیدہ ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہے ہیں۔

امریکا کی یونیورسٹی آف مشیگن کی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زیرِ زمین گہرائیوں میں فنگس کی موجودگی سائنس دانوں کے سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چٹان سے جڑی دنیا کی بلند ترین لفٹ، ایک بار دیکھیں گے تو حیران رہ جائیں گے

یہ تحقیق یونیورسٹی کی ڈاکٹریٹ کی طالبہ کوئن مون کی سربراہی میں کی گئی، جس کے دوران محققین نے زمین کی سطح سے تقریباً 1640 فٹ نیچے واقع گیس کے کنوؤں سے حاصل کیے گئے پانی کے نمونوں کا تجزیہ کیا۔

تحقیق کے دوران جینیاتی تجزیے اور جدید مائیکروسکوپی کی مدد سے فنگس کی مجموعی طور پر 689 اقسام کی نشاندہی کی گئی، جن میں 13 ایسی اقسام بھی شامل ہیں جنہیں اس سے پہلے کبھی ریکارڈ نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :سالگرہ سے چند روز پہلے شہری کی قسمت بدل گئی, کرڑوں کی لاٹری جیت لی

ریسرچرز کے مطابق پانی کے صرف ایک قطرے میں اوسطاً 250 فنگل خلیے موجود تھے، جبکہ اندازہ ہے کہ اولمپک سائز کے ایک سوئمنگ پول میں ان کی تعداد 12 ٹریلین سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

تحقیق کے دوران فنگس کے علاوہ دیگر ننھے مگر پیچیدہ جاندار بھی دریافت ہوئے، جن میں انتہائی سخت حالات میں زندہ رہنے والے ٹارڈی گریڈز اور باریک جسم والے کیڑے شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت زمین کے اندر موجود پوشیدہ حیاتیاتی نظام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے گی اور مستقبل میں زندگی کے ارتقا اور دیگر سیاروں پر ممکنہ حیات سے متعلق تحقیق کے لیے بھی نئی راہیں کھول سکتی ہے۔

editor

Related Articles