برطانیہ میں ایک شخص نے 116 برس بعد لائبریری سے لی گئی دو کتابیں واپس لوٹا دیں، یہ کتابیں ان کے دادا نے لائبریری سے نکلوائیں تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطبق کونوی لائبریریز کا بتانا ہے کہ مسٹر او سلیوان حال ہی میں لینروسٹ لائبریری آئے اور وہ دو کتابیں واپس کیں جو ان کے دادا والٹر گرفتھ اوون نے 1910 میں اُس وقت کی Llanrwst Public Library and Reading Room سے حاصل کی تھیں۔
لائبریری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ والٹر گرفتھ اوون نے پہلی اور دوسری دونوں عالمی جنگوں میں خدمات انجام دیں جبکہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران وہ کونوی میں تعینات رہے۔
لائبریری کے عملے نے اس منفرد واقعے پر خوشی اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 116 سال بعد یہ تاریخی کتابیں دوبارہ اپنے ہاتھوں میں تھامنا اور اس خاندان کی دلچسپ داستان کا حصہ بننا ان کے لیے ایک ناقابلِ فراموش لمحہ تھا۔
یہ غیرمعمولی واقعہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں صارفین نے پوتے کی دیانت داری، احساسِ ذمہ داری اور اپنے دادا کی امانت لائبریری کو واپس لوٹانے کے جذبے کو سراہا ہے ۔