مودی کا جنگی جنون میدان جنگ میں ہزیمت کے ساتھ ساتھ بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو بھی مہنگا پڑ گیا۔
2025میں پاکستان کی فضائی حدود کی مسلسل بندش نے بھارتی ایوی ایشن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی فلائٹ گلوبل کے مطابق ایئر انڈیا کو 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران تقریباً 2.3 ارب ڈالر کا بدترین خسارہ ہوا۔
ایئر انڈیا نے پاک بھارت تنازع کے بعد پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کو خسارے کی بڑی وجہ قرار دے دیا، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مغربی روٹس تبدیل کرنے پر مجبور بھارتی ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا۔