2 روز بعد سونے کی پھر اونچی اڑان،فی تولہ بڑا اضافہ

2 روز بعد سونے کی پھر اونچی اڑان،فی تولہ بڑا اضافہ

پاکستان اور عالمی منڈی میں دو روز کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں کا رخ ایک بار پھر اوپر کی جانب ہو گیا جس کے باعث ملکی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 76 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 215 روپے کی سطح پر آ گئی، جس سے چاندی کے خریداروں کو جزوی ریلیف ملا۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل اور گاڑی خریدنا مہنگا ہوگیا، رجسٹریشن سے پہلے نئے چارجز نافذ

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بہتری دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 50 ڈالر پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری،ؒ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور مرکزی بینکوں کی آئندہ مالیاتی پالیسیوں سے متعلق توقعات سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز کی کمی کے بعد قیمتوں میں آنے والا حالیہ اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ اگر عالمی معاشی حالات شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی میں تبدیلی آتی ہے تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین تیار رہیں، اگست کے بجلی بلوں میں بڑا جھٹکا متوقع

ملکی صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی سمت اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر آئندہ چند روز کے دوران مقامی سونے کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گی، اس لیے سرمایہ کار اور خریدار دونوں مارکیٹ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles