گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔
18 ایتھلیٹس کے درمیان کھیلے گئے اس سخت کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کوالیفائنگ مرحلے میں ارشد ندیم کی بہترین تھرو 78.63 میٹر رہی جو انہوں نے اپنی پہلی باری میں پھینکی تھی، جبکہ ان کی دوسری تھرو کو فاؤل قرار دیا گیا اور تیسری باری میں انہوں نے 75.65 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔
کھیلوں کے منتظمین اور تکنیکی حکام کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جیولن تھرو کا اہم اور حتمی فائنل راؤنڈ کل رات کھیلا جائے گا جہاں تمغوں کا فیصلہ ہوگا۔
اسی کوالیفائنگ راؤنڈ میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے بھی کامیابی حاصل کی اور 79.61 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوا، ارشد ندیم نے اپنی کامیابی کے لئے قوم سے دعاکی اپیل کی تھی۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ریکارڈ تھرو کرنے والے ارشد ندیم نے ریاض میں منعقدہ اسلامک گیمز میں 83.05 میٹر تھرو کرکے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
انہوں نے گزشتہ برس کوئٹہ نیشنل گیمز میں بھی 78.02 میٹر تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ وہ پہلے ہی اگلے لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔