دکان سے غائب ہوئے ہیرے جڑے زیورات، حیران کن چور نے سب کو چونکا دیا

دکان سے غائب ہوئے ہیرے جڑے زیورات، حیران کن چور نے سب کو چونکا دیا

بھارت کی ریاست کرناٹک میں ایک صراف کی دکان پر چوری کی ایسی انوکھی واردات پیش آئی جس نے دکاندار سمیت سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دکاندار نے صبح دکان کھولی تو لاکھوں روپے مالیت کے ہیرے جڑے سونے کے زیورات غائب تھے، حالانکہ نہ دکان کے تالے ٹوٹے تھے، نہ دیوار یا چھت میں نقب لگائی گئی تھی۔

چوری کی وجہ جاننے کے لیے جب دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی گئی تو حیران کن انکشاف ہوا۔ ویڈیو میں ایک چھوٹا سا چوہا شوکیس تک پہنچ کر ایک ایک کرکے قیمتی زیورات اٹھاتا اور انہیں اپنے بل میں لے جاتا دکھائی دیا۔

یہ بھی پڑھیں :14 لاکھ سال پرانے قدموں کے نشانات نے انسانی ارتقا سے متعلق نئی حقیقت آشکار

فوٹیج کی مدد سے دکان کے عملے نے چوہے کے بل کا سراغ لگایا۔ جب بل کو کھودا گیا تو اس میں سے 10 سونے کی انگوٹھیاں اور 3 سونے کی چینیں برآمد ہوئیں۔ دکاندار کے مطابق برآمد ہونے والے زیورات کی مجموعی مالیت تقریباً 10 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 30 لاکھ روپے بنتی ہے۔ یہ غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں صارفین چوہے کی ’’چوری‘‘ پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles