مداحوں کے ہجوم میں کیٹی پیری پھنس گئیں، اسٹیج اسٹنٹ نے سب کو چونکا دیا

مداحوں کے ہجوم میں کیٹی پیری پھنس گئیں، اسٹیج اسٹنٹ نے سب کو چونکا دیا

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری مالٹا میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کے دوران ایک منفرد اسٹیج اسٹنٹ کے دوران اس وقت مشکل میں پھنس گئیں جب وہ دیوہیکل پھولنے والی پانی کی بوتل کے اندر اسٹیج سے دور چلی گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیٹی پیری پانی کی بوتل کے اندر موجود ہیں، جبکہ مداح اس بوتل کو اپنے سروں کے اوپر اٹھا کر آگے بڑھا رہے ہیں۔ منصوبے کے مطابق بوتل کو اسٹیج کے قریب نصب ایک بڑے اسٹرا تک پہنچنا تھا، تاہم ہجوم نے بوتل کو مزید آگے دھکیل دیا جس سے گلوکارہ اسٹیج سے کافی دور پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:اعجاز اسلم نے ہانیہ عامر کا ’’جڑواں بھائی‘‘ ڈھونڈ نکالا ، مداح حیران

ویڈیو میں کیٹی پیری کو بوتل کے اندر توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جب انہیں احساس ہوا کہ وہ مسلسل اسٹیج سے دور جا رہی ہیں تو انہوں نے بلند آواز میں مداحوں سے اپیل کی کہ انہیں واپس اسٹیج کی جانب لے جایا جائے۔ چند منٹ بعد شائقین نے بوتل کا رخ موڑا اور کیٹی پیری بحفاظت اسٹیج تک پہنچ گئیں، جس کے بعد انہوں نے اپنی پرفارمنس دوبارہ شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:فہد شیخ کی معذرت کے بعد فیصل قریشی نے کیا کہا؟

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کیٹی پیری نے کہا کہ وہ اکثر اسی دیوہیکل پانی کی بوتل کے ذریعے مداحوں کے درمیان جاتی ہیں، لیکن اس بار وہ معمول سے کہیں زیادہ دور نکل گئی تھیں۔ ان کے مطابق ایک لمحے کے لیے انہیں خدشہ ہوا کہ شاید وہ اسٹیج تک واپس نہ پہنچ سکیں۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین دلچسپ میمز اور تبصروں کے ذریعے اس واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles