انوکھی چوری، چور جاتے جاتے کچن 14میں انڈوں کا آملیٹ بھی بنا گئے

انوکھی چوری، چور جاتے جاتے کچن 14میں  انڈوں کا آملیٹ بھی بنا گئے

بھارت کی ریاست راجستھان میں چوری کی ایک ایسی واردات سامنے آئی ہے جس نے پولیس سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چور ایک خالی گھر میں داخل ہوئے، لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان سمیٹا، لیکن فرار ہونے سے پہلے گھر کے کچن میں 14 انڈوں کا آملیٹ بنا کر کھایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاکال کالونی کے رہائشی ہرجیت سنگھ کینسر کے علاج کے سلسلے میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ممبئی گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران نامعلوم چور ان کے گھر میں داخل ہوئے، کمروں کا سامان بکھیر دیا اور ایک ایل ای ڈی ٹی وی، نقدی اور زیورات لے کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمیزون کا جنگل، قدرت کا سب سے حیران کن اور پراسرار خزانہ

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان اس وقت ممبئی میں موجود ہے، اس لیے چوری ہونے والے سامان اور مجموعی مالی نقصان کا درست اندازہ ابھی نہیں لگایا جا سکا۔

ایک پولیس افسر کے مطابق کالونی میں نجی سکیورٹی گارڈ موجود تھا، تاہم چور اسے چکمہ دے کر گھر میں داخل ہونے اور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ چوروں کی کچن میں آملیٹ بنانے کی غیر معمولی حرکت سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بن گئی ہے۔

editor

Related Articles