ہاکی ٹیم کا زبردست کم بیک، پاکستان نے جنوبی کوریا کو دوسرے میچ میں بھی مات دیدی

ہاکی ٹیم کا زبردست کم بیک، پاکستان نے جنوبی کوریا کو دوسرے میچ میں بھی مات دیدی

پاکستان نے ہاکی کے میدان میں بڑی کامیابی سمیٹ لی ، جنوبی کوریا کو ہاکی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی کوریا کو دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں ایک کے مقابلے میں 3گول سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے 2 اور عبد الرحمان نے ایک گول اسکور کیا، چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2 صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :کامن ویلتھ گیمز جیولین تھرو مقابلے، ارشد ندیم نے فائنل میں جگہ بنالی

خیال رہے کہ پہلے میچ میں بھی پاکستان ٹیم نے مہمان ٹیم کو  1-3 سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ہاکی ٹیسٹ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔

editor

Related Articles