ہنگو پولیس کے شہداء کا بدل لے لیا گیا،خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ خوارجی معاویہ جھنم واصل

ہنگو پولیس کے شہداء کا بدل لے لیا گیا،خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ خوارجی معاویہ جھنم واصل

آپریشن گیارہ گرج میں ہنگو پولیس کے شہداء کا بدل لے لیا گیا،سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ خوارجی معاویہ جھنم واصل ہوگیا۔

خوارجی امیر معاویہ فتنہ الخوارج کرم میں کمانڈر کاظم کے بعد ایک اہم ذمہ داری پر فائز تھا اور سیکیورٹی فورسز کو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔

انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ہنگو کے علاقے چھپڑی نریاب میں کیا گیا،سیکیورٹی فورسز حکام کے مطابق خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیازکارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ہنگو خازینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ خارجی احمد عرف امیر معاویہ جہنم واصل

خوارجی امیر معاویہ کا خاتمہ دہشت گرد نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے،آپریشن 11 گرج کے تحت دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، اور ان شاء اللہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

حکام کے مطابق 29 جولائی کو ہنگو کے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، حملے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید اور 28 زخمی ہوئے تھے۔

editor

Related Articles