ہنگو میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خازینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ احمد عرف امیر معاویہ کو آپریشن کے دوران جہنم واصل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق چھپری نریاب کے قریب 15 سے 18 خوارج کی نقل و حرکت دیکھی گئی، کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک خارجی دہشت گرد مبینہ طور پر خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، ہلاک دہشتگرد کمانڈر کاظم کے بعد اہم ذمہ داری رکھتا تھا۔
حکام کے مطابق 29 جولائی کو ہنگو کے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، حملے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید اور 28 زخمی ہوئے تھے۔