18 سال کی عمر پر نوجوان کو 1,800 ڈالر کیوں ملے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

18 سال کی عمر پر نوجوان کو 1,800 ڈالر کیوں ملے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

امریکا میں ایک ماں نے اپنے بیٹے کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کے لیے منفرد شرط رکھی، جس پر عمل کرنے کے بعد نوجوان کو اپنی 18ویں سالگرہ پر 1,800 ڈالر کا انعام دیا گیا۔

امریکی ریاست منیسوٹا کی رہائشی لورنا گولڈ اسٹرینڈ کلیفساس نے اپنے 12 سالہ بیٹے سیورٹ سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ 18 سال کی عمر تک کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ نہیں بنائے گا تو اسے 1,800 امریکی ڈالر بطور انعام دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :دنیا کی سب سے بڑی مٹی کی عمارت، انجینئرنگ کا حیرت انگیز شاہکار

سیورٹ نے اس چیلنج کو قبول کیا اور اگلے 6 برس تک انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ، ٹک ٹاک اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سمیت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران نوجوان نے اپنی توجہ تعلیم، کھیلوں اور دوستوں کے ساتھ حقیقی زندگی میں وقت گزارنے پر مرکوز رکھی۔ اپنی 18ویں سالگرہ پر سیورٹ نے شرط کامیابی سے پوری کی، جس کے بعد والدہ نے وعدے کے مطابق اسے 1,800 ڈالر کا انعام دیا۔

یہ بھی پڑھیں :15 سال کی عمر میں جیل، 68 سال بعد آزادی، جو لیگون کی ناقابل یقین کہانی

سیورٹ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں سوشل میڈیا سے دور رہنا آسان نہیں تھا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس کی نیند، ذہنی سکون اور توجہ میں نمایاں بہتری آئی۔دوسری جانب لورنا کا کہنا ہے کہ اس شرط کا مقصد اپنے بیٹے کو سوشل میڈیا کے غیر ضروری دباؤ، آن لائن تنازعات اور توجہ کی کمی جیسے مسائل سے محفوظ رکھنا تھا۔

ماں اور بیٹے کی یہ منفرد کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور دنیا بھر میں والدین کے درمیان بچوں کی ڈیجیٹل زندگی اور اس کے اثرات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

editor

Related Articles