جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش ، پانی گھروں میں داخل ، نالہ لئی پر ہائی الرٹ

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش ، پانی گھروں میں داخل ، نالہ لئی پر ہائی الرٹ

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ۔ مسلسل بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح تیزی سے بلند،راولپنڈی کے متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ، پانی گھروں میں داخل ۔ صورتحال کے پیش نظر واسا، ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

شدید بارش کے باعث راولپنڈی کی اہم شاہراہ مری روڈ، شکریال، گوالمنڈی، کٹاریاں اور دیگر علاقوں میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں :مون سون بارشیں،جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہو گئی ، 154 زخمی ،محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ادھر نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھنے کے بعد متعلقہ اداروں نے مسلسل نگرانی شروع کر دی ہے۔ واسا کی ٹیمیں نکاسی آب کے کام میں مصروف ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھاری مشینری اور عملہ مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ملک بھر میں مون سون بارشیں، وزیراعظم شہباز شریف کا این ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کا حکم

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں اور آنے والے دنوں میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ کے مطابق وقفے وقفے سے ہونے والی شدید بارشیں شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔

editor

Related Articles