آبنائے ہرمز کھلنے کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہو گیا

آبنائے ہرمز کھلنے کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہو گیا

آبنائے ہرمز سے متعلق مثبت پیش رفت اور خطے میں کشیدگی میں کمی کی توقعات کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے رسد میں بہتری کی امید کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید نیچے آ گئی ہیں۔

امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت کم ہو کر 75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ برطانوی برینٹ کروڈ بھی 79 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران امریکا کشیدگی میں کمی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 9 فیصد سے زائد گر گئیں

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق جاری سفارتی پیش رفت اور ممکنہ نئے انتظامات کی خبروں نے عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات میں کمی پیدا کی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم مجموعی طور پر اس کی قیمت بھی مستحکم رہی۔ رپورٹ کے مطابق مربن کروڈ کے مستقبل کے سودے تقریباً 78 ڈالر فی بیرل

پر طے پا رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :عالمی منڈی میں خام تیل سستا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہوگی؟ 

توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بحری گزرہ گاہ  آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت مزید بہتر ہوتی ہے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم رہتی ہے تو آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ عالمی منڈی کی صورتحال پر تیل درآمد کرنے والے ممالک بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ قیمتوں میں کمی سے درآمدی اخراجات کم ہونے اور مقامی ایندھن کی قیمتوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles