احتجاج ، دھرنے ، لانگ مارچ اور فساد یہ سب کچھ کیاکم تھا جو اب پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی نے کھلے عام ڈیم بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے، اس بیان پرعوام پی ٹی آئی پر فوری پابندی کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں ۔
پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈیمز کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جس نے اس انتشاری ٹولے کے پاکستان اور عوام مخالف بیانیے کا پردہ چاک کردیا ہے ، اس بیان پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔
مزید سڑکیں بند کی تو تربیلا ڈیم اور ورسک ڈیم کی سپلائی بند کر دیں گے۔
ایم این اے اقبال آفریدی
اس قسم کی دھمکی آمیز زبان نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ ایک دفعہ پھر آشکار کر دیا ہے ، یہ لوگ کسی بھی زاویے سے سیاستدان نہیں بلکہ غنڈے ہیں، جن کا ایمان صرف گالم گلوچ، انتشار اور تشدد پر ہے ، عوام یہ سوال کرتی نظر آتی ہے کہ یہ پانی بند کر کے آخر کسے سزا دینا چاہتے ہیں؟ کیا ان کا نشانہ پاکستان کے غریب عوام ہیں؟
پی ٹی آئی رہنما ’عشقِ عمران‘ میں اس قدر اندھے اور پاگل ہو چکے ہیں کہ اب ڈیموں کا پانی بند کرنے جیسے شیطانی اور ملک دشمن خیالات پھیلا رہے ہیں اور لوگوں کو ان کی ضروریات ، سہولیات کو بالکل بھول چکے ہیں ، یہ بھول گئے ہیں کہ ریاست پہلے ہے اور سیاست بعد میں لیکن پی ٹی آئی کو کون سمجھائے جو صرف اپنا سوچے بیٹھے ہیں جن کے نزدیک عوام اور اس کے مفادات ملک کی سلامتی اور اس کے تحفظ سے زیادہ صرف قیدی اہم ہے ۔
پی ٹی آئی پر فوری پابندی کا مطالبہ
پی ٹی آئی ایم این اے کا یہ بیان انتشاری ٹولے کے مذموم مقاصد کو واضح کردیا ہے انتشارہوں کے اس ٹولے نے ہمیشہ پاکستان کے عوام کی زندگی اجیرن بنائی ہے ، چاہے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ملکی معیشت کے لیے بارودی سرنگیں بچھانا ہو، یا پھر اپنے دھرنوں اور مسلسل سڑکوں کی بندش سے عام آدمی کا روزگار اور کاروبار تباہ کرنا ہو، انہوں نے ہمیشہ عوام کا معاشی قتل کیا ہے ، ہمیشہ عوام کو ہی نقصان پہنچانا چاہا ہے ان کے نزدیک عوام اور اس کا مفاد کوئی معنی نہیں رکھتا ۔
عوام یہ سوال کرتی ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے صرف جیل میں بند ایک قیدی ہی معنی رکھتا ہے اس ملک اور برائے نام خیبرپختونخوا کی چارکروڑ عوام کی مشکلات کا اسے کوئی احساس نہیں ، کوہاٹ دہشتگردی کا نشانہ بنا تو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی غائب ، ان کے ایم این ایز کہیں نظر نہیں آئے اور اب بات کرتے ہیں ڈیموں کا پانی بند کرنے کی جب عوام کو ان کی ضرورت ہوتی ہے تب یہ کدھر منہ چھپائے بیٹھ جاتے ہیں ؟
ایک سیاسی جماعت کی آڑ میں چھپے اس ناسور کی جانب سے ریاستی تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور پانی بند کرنے کی ایسی کھلی دھمکیاں اس بات کا متقاضی ہیں کہ اس جماعت پر فوری اور مکمل پابندی عائد کی جائے۔