تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان پر علیمہ خان کا بڑا بیان سامنے آگیا

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان پر علیمہ خان  کا بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کی دی گئی کال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اتنی دور کی تاریخ دینے کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان سے پشاور میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے جلسہ نہیں دیکھا، اس لیے وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتیں۔

لانگ مارچ کی کال سے متعلق سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا، عمران خان مزید دو مہینے انتظار کریں؟ یہ لوگ عمران خان کو انتظار کروا رہے ہیں، ہمیں سمجھ ہی نہیں آئی کہ آخر اتنی دور کی تاریخ کیوں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کوعہدوں کی بندر بانٹ کے باوجود اپنی ہی پارٹی میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے،عرفان خان کے انکشافات

ایک اور سوال کے جواب میں، جس میں پوچھا گیا کہ کیا اس فیصلے سے قبل ان سے مشاورت کی گئی تھی، علیمہ خان نے کہا کہ وہ ان معاملات پر گفتگو نہیں کرتیں اور یہ پاکستان تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے۔

علیمہ خان کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Related Articles