اوموڈا اینڈ جیکو حبیب موٹرز نے اپنے صارفین کے لیے محدود مدت کے لیے صفر فیصد منافع پر گاڑیاں خریدنے کی خصوصی پیشکش متعارف کرا دی ہے،یہ سہولت اوموڈا ای فائیو اور جیکو جے سکس کے مختلف ماڈلز پر دستیاب ہوگی۔
کمپنی کے مطابق یہ خصوصی پیشکش یکم اگست سے 10 ستمبر 2026 تک مؤثر رہے گی، یہ سہولت پہلے آئیے، پہلے پائیےکی بنیاد پر فراہم کی جائے گی اور گاڑیوں کا ذخیرہ ختم ہونے تک برقرار رہے گی۔
ادائیگی کا طریقہ
اس خصوصی اسکیم کے تحت خریدار صرف 40 فیصد پیشگی رقم ادا کرکے گاڑی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ باقی رقم صفر فیصد منافع کے ساتھ ماہانہ اقساط میں ادا کی جا سکے گی۔
کمپنی کے مطابق اوموڈا ای فائیو کی فیکٹری قیمت 89 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس کی ماہانہ قسط 2 لاکھ 99 ہزار 667 روپے ہوگی۔
جیکو جے سکس کے مختلف ماڈلز
جیکو جے سکس (49.9 کلوواٹ گھنٹہ) کی فیکٹری قیمت 87 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، جبکہ اس کی ماہانہ قسط 2 لاکھ 93 ہزار 300 روپے مقرر کی گئی ہے،اسی طرح جیکو جے سکس (65 کلوواٹ گھنٹہ) کی قیمت 98 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، جس کی ماہانہ قسط 3 لاکھ 29 ہزار 967 روپے ہوگی۔
جبکہ جیکو جے سکس (69 کلوواٹ گھنٹہ) کی فیکٹری قیمت 1 کروڑ 7 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے اور اس کی ماہانہ قسط 3 لاکھ 59 ہزار 967 روپے ہوگی۔
بکنگ کہاں ہوگی؟
حبیب موٹرز کے مطابق دلچسپی رکھنے والے صارفین چار کلومیٹر خانپور روڈ، رحیم یار خان میں واقع کمپنی کے شوروم سے گاڑیوں کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔
شرائط لاگو
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ پیشکش شرائط و ضوابط کے تابع ہے اور 10 ستمبر 2026 یا گاڑیوں کا ذخیرہ ختم ہونے تک دستیاب رہے گی، جس کے بعد یہ خودکار طور پر ختم ہو جائے گی۔