1400 یورو ماہانہ وظیفہ، طلبا کے لیے سنہری موقع

1400 یورو ماہانہ وظیفہ،  طلبا کے لیے سنہری موقع

جرمنی میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری ہے، جہاں جرمن اکیڈمک ایکسچینج سروس نے 2027 کے لیے مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اور ڈاکٹریٹ اسکالرشپس کے لیے درخواستوں کا آغاز کر دیا ہے۔

جرمن وفاقی وزارتِ خارجہ کے تعاون سے فراہم کی جانے والی یہ اسکالرشپس بین الاقوامی طلبہ، بشمول پاکستانی امیدواروں، کو جرمنی کی تسلیم شدہ جامعات اور تحقیقی اداروں میں مکمل فنڈنگ کے ساتھ پی ایچ ڈی کرنے کا موقع فراہم کریں گی۔

اسکالرشپ کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات

کامیاب امیدواروں کو مکمل تعلیمی اخراجات کے علاوہ متعدد مالی اور تعلیمی مراعات بھی دی جائیں گی، جن میں ماہانہ 1,400 یورو وظیفہ، صحت، حادثاتی اور پرسنل لائبلٹی انشورنس، 460 یورو سالانہ تحقیقی الاؤنس اور سفری اخراجات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جرمن زبان سیکھنے کی فیس، رہائش کے لیے سبسڈی اور اہل امیدواروں کو خاندانی الاؤنسز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان کا پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کے لیے 5 سالہ ویزا متعارف، اپلائی کرنے کا طریقہ

اہلیت کا معیار

اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کے پاس ماسٹرز یا اس کے مساوی اعلیٰ تعلیمی ڈگری ہونا ضروری ہے، تاہم غیر معمولی حالات میں بعض بیچلرز ڈگری ہولڈرز بھی اہل قرار دیے جا سکتے ہیں۔

مزید برآں، امیدوار کی جرمنی میں رہائش درخواست کی آخری تاریخ تک 15 ماہ سے زیادہ نہ ہو، جبکہ تحقیق کی منظوری اور مطلوبہ زبان کی مہارت کا ثبوت بھی فراہم کرنا ہوگا۔

درخواست کا طریقہ کار

امیدواروں کو ڈی اے اے ڈی کے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کے بعد اپنا ریسرچ پروپوزل، تعلیمی اسناد، نصابِ زندگی (سی وی)، موٹیویشن لیٹر اور سفارش نامے اپ لوڈ کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمان کا دو ہفتے کا سیاحتی ویزا بالکل مفت، جانیے کون اہل ہے؟

آخری تاریخ

ڈی اے اے ڈی کے مطابق پاکستانی طلبہ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ دیگر ممالک کے امیدوار 21 اکتوبر 2026 تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

انتظامیہ نے پاکستانی طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ آخری تاریخ سے قبل اپنی آن لائن درخواست مکمل کرکے جمع کرائیں تاکہ درخواست بروقت زیرِ غور لائی جا سکے۔

Related Articles