6,529 روپے ماہانہ میں ہونڈا سی ڈی 70 حاصل کریں

6,529 روپے ماہانہ میں ہونڈا سی ڈی 70 حاصل کریں

اٹلس ہونڈا نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکل Honda CD 70 خریدنے کے خواہشمند صارفین کے لیے آسان اقساط کی سہولت متعارف کرا دی ہے،اس اقدام کا مقصد صارفین کو ایک ساتھ بڑی رقم ادا کرنے کے بجائے آسان ماہانہ ادائیگی کے ذریعے موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق Honda CD 70 کو Faysal DigiMall کے ذریعے خریدا جا سکتا ہے،جہاں اس موٹر سائیکل کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے، صارفین اپنی مالی صورتحال اور سہولت کے مطابق دستیاب ادائیگی کے پلان کا انتخاب کر سکیں گے۔

قسط کتنی ہوگی؟

پیشکش کے تحت Honda CD 70 کی ماہانہ قسط 6,529 روپے سے شروع ہو رہی ہے، جبکہ صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ 48 ماہ تک رقم واپس کرنے کی سہولت بھی رکھی گئی ہے،اس سہولت کے باعث خریداروں کو مکمل رقم ایک ہی بار ادا کرنے کے بجائے موٹر سائیکل کی قیمت آسان ماہانہ اقساط میں ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

خصوصی سہولت

اس آفر کی اہم خصوصیت پہلے چھ ماہ کے لیے 0 فیصد منافع ہے، یعنی کارڈ کے ذریعے خریداری کرنے والے اہل صارفین ابتدائی چھ ماہ کے دوران بغیر کسی اضافی منافع کے ادائیگی کر سکیں گے،یہ سہولت خاص طور پر ان صارفین کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے جو موٹر سائیکل خریدنا چاہتے ہیں لیکن فوری طور پر مکمل رقم ادا نہیں کر سکتے۔

شرائط لاگو

Faysal DigiMall کے ذریعے موٹر سائیکل خریدنے والے صارفین اپنی ضرورت اور بجٹ کے مطابق دستیاب ادائیگی کے آپشنز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں،تاہم مختلف اقساط، مدت اور سہولت کے حصول کے لیے متعلقہ شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے، جنہیں خریداری سے پہلے جانچنا ضروری ہوگا۔

آفر کی آخری تاریخ

کمپنی کے مطابق Honda CD 70 کی اقساط پر خریداری کی یہ پیشکش 31 اگست 2026 تک جاری رہے گی،صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ خریداری سے قبل آفر کی مکمل تفصیلات، اہلیت اور دیگر شرائط ضرور دیکھ لیں تاکہ بعد میں کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles