ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پیٹ ہیگستھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں،انہوں نے کہا کہ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ مکمل طور پر جھوٹی ہے اور میڈیا کی جانب سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔
ایران اور وینزویلا کا ذکر
امریکی صدر نے سوشل ٹروتھ پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا، جبکہ وینزویلا سے متعلق کارروائی ایک دن سے بھی کم وقت میں مکمل ہوئی اور نکولس مادورو کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پیش رفت ہوئی۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج میں بھرتیاں تاریخی سطح تک پہنچ چکی ہیں،یٹ ہیگستھ نے ڈی ای آئی (تنوع، مساوات اور شمولیت) کی پالیسی ختم کرکے فوجی نظام میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ پر تنقید
امریکی صدر نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹنگ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اخبار کی جانب سے شائع کی گئی خبر حقائق پر مبنی نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں ایسی جعلی رپورٹنگ غداری کے مترادف ہے۔