آپریشن رَدُ الفتنہ 3: سیکیورٹی فورسز کی کمبیلہ اورعاصم آباد میں کامیاب کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک

آپریشن رَدُ الفتنہ 3: سیکیورٹی فورسز کی کمبیلہ اورعاصم آباد میں کامیاب کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ’’ردُّ الفتنہ 3‘‘ کے تحت کوئٹہ کے نواحی علاقوں کمبیلہ اور عاصم آباد میں سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن کرتے ہوئے 68 مربع کلومیٹر علاقے کو کلیئر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 8 سے 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں سے 2 لاشیں برآمد کر لی گئیں، جبکہ 3 سے 4 مبینہ دہشت گرد زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں مبینہ کمانڈر شوکت ماما بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کاروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گردوں کی ممکنہ پناہ گاہوں کو ختم کیا گیا اور ’’فتنہ الہندوستان‘‘ سے منسوب جھنڈے بھی ہٹا دیے گئے، جو پاکستانی حکام کی جانب سے بعض عسکریت پسند گروہوں کے لیے استعمال کی جانے والی اصطلاح ہے۔

ذرائع کے مطابق کا کہنا ہے کہ ’’ ردُّ الفتنہ 3‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک میں امن و امان کے قیام تک آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

Related Articles