ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے خواتین کے تحفظ، عزت و وقار اور قانونی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے تمام تھانہ جات میں اہم ہدایت جاری کر دی ہے۔
اس حوالے سے سپروائزری افسران اور ایس ایچ اوز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، جس میں خواتین سے متعلق تمام معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے پر زور دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کسی بھی خاتون سے پوچھ گچھ، بیان یا تفتیش کے دوران لیڈی پولیس اہلکار کی موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ کسی بھی خاتون کو غروبِ آفتاب کے بعد درخواست، انکوائری یا تفتیش کے لیے تھانے طلب نہیں کیا جائے گا، جبکہ خواتین سے متعلق تمام درخواستوں ، انکوائریوں اور قانونی کارروائیوں کو حتی الامکان غروبِ آفتاب سے پہلے مکمل کیا جائے۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی حساس نوعیت کے واقعے کے باعث خاتون کو غروبِ آفتاب کے بعد تھانے میں آنیوالی خاتون کا مسئلہ صرف لیڈی پولیس افسر کی موجودگی میں سن کر اسے روانہ کیا جائے۔
مزید برآں، تفتیشی افسر کسی بھی خاتون کو تھانے بلانے سے قبل ایس ایچ او کو پیشگی اطلاع دینے کا پابند ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :مون سون کا نیا اسپیل کل سے آنے کو تیار ، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

