ایزی پیسہ استعمال کرنے والوں کے لیے ایزی پیسہ نے 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے NewGen Account کی سہولت فراہم کر رکھی ہے، جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے لیے ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
ایزی پیسہ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق نیو جین اکاؤنٹ والدین کی جانب سے کھولا جانے والا اکاؤنٹ ہے، جس میں نوجوانوں کو رقم کی منتقلی، موبائل لوڈ، بچت اور کیو آر ادائیگی سمیت مختلف سہولتیں دستیاب ہوتی ہیں۔
والدین اکاؤنٹ کھول سکیں گے
کمپنی کے مطابق NewGen Account کھولنے کے لیے والدین اپنے ایزی پیسہ ایپ میں لاگ اِن کرکے پروفائل مینو میں موجود ’Open NewGen Account‘ کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں،اس کے بعد والدین کو بچے کی ضروری معلومات فراہم کرنا ہوتی ہیں، جن میں موبائل نمبر، فارم ب یا شناختی کارڈ نمبر اور دستاویز کے اجرا کی تاریخ شامل ہے۔
ایزی پیسہ کے مطابق NewGen Account کے ذریعے بچے موبائل لوڈ، رقم کی منتقلی، بچت اور QR Payments جیسی سہولتیں استعمال کرسکتے ہیں،اس اکاؤنٹ کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل مالی معاملات سے روشناس کرانا اور انہیں جدید مالی سہولتوں تک رسائی فراہم کرنا ہے۔
دو اکاؤنٹس تک اجازت
ایزی پیسہ کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق والدین زیادہ سے زیادہ دو NewGen Accounts کھول سکتے ہیں،اکاؤنٹ کھولنے کے بعد بچہ اپنی ایزی پیسہ ایپ کھول کر اپنا پن بنا سکتا ہے اور دستیاب NewGen سہولتوں کو استعمال کرسکتا ہے۔
ایزی پیسہ کے مطابق جب صارف 18 سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو CNIC کی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہوگا، کمپنی کے مطابق شناختی معلومات اپ ڈیٹ ہونے کے بعد اکاؤنٹ کو عام صارف کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ سہولت ان والدین کے لیے خاصی اہم ہوسکتی ہے جو اپنے بچوں کو کم عمری میں ڈیجیٹل ادائیگیوں، رقم کے انتظام اور بچت کے بنیادی طریقوں سے آشنا کرنا چاہتے ہیں،NewGen Account سے متعلق تمام تفصیلات ایزی پیسہ کی آفیشل ویب سائٹ پر فراہم کی گئی ہیں۔