نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، عالمی امور اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ سمیت خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا اور موجودہ حالات میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر بات چیت کی۔
مکہ دفاعی معاہدے پر بریفنگ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ تینوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کا بنیادی مقصد باہمی اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو معاہدے کے اہم نکات اور اس کے مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے لیے سفارتی تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے معاہدے کے اہم نکات سے آگاہ کرنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر باہمی رابطہ اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنا ضروری ہے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Foreign Minister of Iran Abbas Araghchi @Araghchi.
They exchanged views on regional and international developments, with particular focus on the evolving situation in the region and… pic.twitter.com/UXm4e42PnV
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 10, 2026

