بلوچستان سے خوبصورت ملی نغمہ قومی اتحاد اور حب الوطنی کی عکاسی کرتا ہے، شہباز شریف

بلوچستان سے خوبصورت ملی نغمہ قومی اتحاد اور حب الوطنی کی عکاسی کرتا ہے، شہباز شریف

یومِ آزادی کے موقع پر بلوچی زبان میں خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور ملی نغمہپاک اے وطنریلیز کردیا گیا، جسے وزیراعظم شہباز شریف نے سراہتے ہوئے نغمے کی تیاری میں شامل فنکاروں اور تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر بلوچستان سے آنے والے خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور ملی نغمے نے دل جیت لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے پیش کیے گئے اس ملی نغمے میں وطن سے محبت کے جذبے کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے اور اس میں پاکستان سے محبت اور قومی جذبے کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے فنکاروں کی کاوش

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے فنکاروں نے ملی نغمے کے ذریعے وطن سے محبت کا خوبصورت اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچی زبان میں پیش کیے گئے اس ملی نغمے نے یومِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے اور یہ نغمہ پاکستان سے محبت کے جذبات کی بہترین ترجمانی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :یومِ آزادی کی مناسبت سے ’آئی ایس پی آر‘ کا نیا ملی نغمہ ’دل سے پاکستان‘ جاری

اختر چنال کی آواز

ملی نغمے میں معروف بلوچ گلوکار اختر چنال نے اپنے مخصوص روایتی انداز اور پُرجوش بلوچی بولوں کے ذریعے پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے،نغمے کے ذریعے بلوچستان کی ثقافت، زبان اور فنکارانہ رنگ کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جبکہ وطن سے وابستگی کے جذبات کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

پاکستان ہماری پہچان

ملی نغمے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان محض ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ پاکستانی قوم کی شناخت اور پہچان ہے، جس کے لیے ہر قربانی دینے کا جذبہ موجود ہے۔

اتحاد کا پیغام

پاک اے وطن میں وطن سے محبت کے ساتھ قومی اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام بھی اجاگر کیا گیا ہے،بلوچی زبان میں پیش کیے گئے اس ملی نغمے کے ذریعے پاکستان کے مختلف علاقوں، ثقافتوں اور زبانوں کو ایک مشترکہ قومی جذبے میں جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے، جبکہ یومِ آزادی کے موقع پر وطن سے محبت کا پیغام ملک کے مختلف حصوں تک پہنچایا گیا ہے۔

editor

Related Articles