اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھی بات چیت کی،اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کو تینوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکا ایران کشیدگی زیرِ بحث

گفتگو کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں خطے میں ابھرنے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ علاقائی صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :مکہ دفاعی معاہدہ امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے، اسحاق ڈار

مشرقی یروشلم کی صورتحال

اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال سے بھی کینیڈین ہم منصب کو آگاہ کیا،انہوں نے خطے میں جاری صورتحال اور اس سے متعلق پاکستان کے مؤقف پر بھی روشنی ڈالی۔

رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان باقاعدہ رابطوں کو سراہا اور مختلف امور پر مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا،اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کے حالیہ دورۂ پاکستان پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

editor

Related Articles