اداکار وجے کی اہلیہ کا یوٹرن، طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا

اداکار وجے کی اہلیہ کا یوٹرن، طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا

بھارتی اداکار اور تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے کی اہلیہ سنگیتا سورنالنگم نے شوہر سے علیحدگی کے لیے دائر کیا گیا طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا، جس کے بعد عدالت نے کیس نمٹا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طلاق کے مقدمے کی سماعت کے دوران سنگیتا سورنالنگم ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ مزید مقدمے کی پیروی نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ وہ اپنے شوہر وجے سے علیحدگی نہیں چاہتیں۔ سنگیتا کے مؤقف کے بعد عدالت نے انہیں مقدمہ واپس لینے کی اجازت دے دی اور کیس کو نمٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ جیاتی بھاٹیا نے دیپیکا ککڑ کے شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 27 فروری 2026 کو وجے اور سنگیتا کے درمیان علیحدگی کی خبریں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر گردش آئی تھیں۔ بعد ازاں سنگیتا نے فیملی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔

اپنی درخواست میں سنگیتا نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اپریل 2021 میں وجے اور ایک خاتون اداکارہ کے مبینہ تعلقات کے بارے میں علم ہوا۔ ان کے مطابق وجے کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود یہ تعلق ختم نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :رجب بٹ کی دولت کتنی ہے؟ یوٹیوبر نے خود ہی بتا دیا

سنگیتا نے مزید مؤقف اختیار کیا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ وجے نے انہیں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے دور کرنا شروع کردیا۔ ان کے مطابق وجے بیرون ملک دوروں اور مختلف عوامی تقریبات کے دوران مذکورہ اداکارہ کے ساتھ بھی نظر آتے رہے، جبکہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہیں۔

درخواست میں سنگیتا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ وجے نے ان تصاویر کی نہ تردید کی اور نہ ہی ان پر کوئی اعتراض کیا۔ ان کے مطابق وجے کے رویے اور 2024 میں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے تنازعات نے انہیں شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا۔

تاہم اب سنگیتا کی جانب سے طلاق کا مقدمہ واپس لینے کے بعد معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔ عدالت نے موجودہ کیس ختم کردیا ہے، تاہم مستقبل میں اگر سنگیتا دوبارہ طلاق کی درخواست دائر کرنا چاہیں تو قانونی طور پر یہ راستہ کھلا رہے گا۔

editor

Related Articles