79 واں یوم آزادی، کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد

79 واں یوم آزادی، کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد

پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ، ہرسال 14 اگست کو پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس یہ ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔

بانی پاکستان کے مزار پر پاک بحریہ کے اعزازی گارڈز میں 2 دستے شامل ہیں ، اعزازی گارڈز کا ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز جبکہ دوسرا دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :جشن، یادگارِ فتح پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا 

اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی ریئر ایڈمرل محمد عمیر تھے ، مہمان خصوصی  نےمزارقائد پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔

یوم آزادی کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی

قبل ازیں صوبائی دارالحکومت  لاہور میں دن کےآغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

کوئٹہ میں بھی یوم آزادی کے موقع پر دن کےآغاز پر کینٹ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور مساجد میں نماز فجرمیں ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مسلح افواج کی قوم کو پاکستان کے 79ویں جشن آزادی کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل، نیول چیف اور ائیرچیف نے قوم کو 79ویں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام خطرات کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم برقرار ہے ،پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے محافظ کی حیثیت سے مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا 79واں یوم آزادی ، گوگل نے بھی ڈوڈل پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بانیانِ پاکستان کے وژن اور اصول قوم کو پاکستان کے نظریات اور اقدار کی پاسداری کیلئے مسلسل متاثر کرتے ہیں۔ قوم کے ساتھ متحد ہو کر مسلح افواج امن و استحکام کے تحفظ کیلئے ثابت قدم رہیں گی۔

editor

Related Articles