یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے 22 ستمبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا بعد ازاں فیصلہ جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث یکم اکتوبر تک مؤخر کر دیا گیا، اب اسے دوبارہ 9 اکتوبر تک موخر کیا گیا ہے۔
مقدمے کا پس منظر
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر یہ مقدمہ تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے کی سماعتیں کئی ماہ سے جاری ہیں ، فروری میں عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
اس موقع پر استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزمہ ٹرائل میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں ، اس کے بعد مارچ میں عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی، اور اس وقت تک استغاثہ کے 18 میں سے 17 گواہان پر جرح مکمل ہو چکی تھی۔